مسلح افواج سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتی ہے، آئی ایس پی آر

201
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔28مئی (اے پی پی):پاک فوج نے یوم تکبیر کی سلور جوبلی پرسائنسدانوں اور انجینئروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی گئی۔

اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج نے ان شاندار اذہان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکل چیلنجوں کے باوجود کم سے کم دفاعی صلاحیت کے حصول میں شاندار کامیابی حاصل کی۔مسلح افواج ان سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتی ہے،جنہوں نے ناممکن کو ممکن بنایا اور اسے حقیقت میں بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے اور یہ قابل اعتبار کم سے کم دفاعی صلاحیت کے حصول کی شاندار کامیابی کی یاد ہے۔اس کامیابی نے ہمارے خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی گئی۔