اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے جمعہ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ۔وزیر اعظم آفس کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوںنے وزیر اعظم کو پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کووسعت دینے بالخصوص اقتصادی سفارتکاری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دوطرفہ روابط کے …
وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے جمعہ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ۔وزیر اعظم آفس کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوںنے وزیر اعظم کو پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کووسعت دینے بالخصوص اقتصادی سفارتکاری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دوطرفہ روابط کے استحکام خاص طور پر اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی کے قیام میں جاوید ملک کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ملاقات میںبتایاگیاکہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کا پہلا اجلاس اسلام آبادمیں منعقد ہو گا جس میں بحرینی وزیر خارجہ شرکت کریں گے ۔








