پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلا ل چودھری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلا ل چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کیس میں غیر مصدقہ دستاویزات جمع کرائیں ‘ 2006سے قبل فلیٹس کی ملکیت شریف فیملی نے نہیں بلکہ الزام لگانے والے فریق نے ثابت کرنی ہے ‘ تحریک انصاف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو پاناما کیس سے جوڑنے کے لئے عدالت میں جھوٹ …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلا ل چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کیس میں غیر مصدقہ دستاویزات جمع کرائیں ‘ 2006سے قبل فلیٹس کی ملکیت شریف فیملی نے نہیں بلکہ الزام لگانے والے فریق نے ثابت کرنی ہے ‘ تحریک انصاف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو پاناما کیس سے جوڑنے کے لئے عدالت میں جھوٹ بولے مگر وہ آج تک مریم نواز کا محمد نواز شریف کے زیر کفالت ہونے کا اپنا دعویٰ بھی ثابت نہ کرسکے ۔وہ جمعہ کو پاناما پیپرز کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیس بڑا سادہ ہے ، تحریک انصاف نے چار سوالات اٹھائے ہیں جن میں 1990 میں لندن میں موجود پرا پرٹی کا شریف خاندان کی ملکیت ہونا،تما م پراپرٹی منی لانڈرنگ سے بنانا، مریم نوازکامیاں نواز شریف کا زیر کفالت ہونا اور مر یم نواز کا تمام پراپرٹی کا بینی فشل ہونا شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ عدالت میں آدھے سے زیادہ کیس پی ٹی آئی کے وکلا نے خود حل کر دیا ہے اور اگر بیانات کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہا تو پورے کا پورا کیس ہی ختم ہو جائے گا اور ہمیں دلائل دینے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply