وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے اور تمام مذاہب کے سکالرز کو مکالمے کے عمل میں شریک کرنا چاہیے،مذاہب میں مشترکہ اصولوں کو سامنے رکھ کر انتشار و تفریق کا خاتمہ ممکن ہے ، سیرت النبیﷺ اور قران کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے مسلم دنیا انخطاط …

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے اور تمام مذاہب کے سکالرز کو مکالمے کے عمل میں شریک کرنا چاہیے،مذاہب میں مشترکہ اصولوں کو سامنے رکھ کر انتشار و تفریق کا خاتمہ ممکن ہے ، سیرت النبیﷺ اور قران کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے مسلم دنیا انخطاط کا شکار ہوئی،تقسیم در تقسیم و فرقہ پرستی میں پڑ کر ہم تباہی کی طرف چلے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو یہاں پشاور یونیورسٹی کی سیرت چیئر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ نائن الیون کے بعد بعض عناصر نے اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے اسلام و مسلمانوں کو بدنام کیا جس کی وجہ سے مسلمان ممالک میں شناخت کا مسئلہ درپیش ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ترقی و معاشی تبدیلی کیلئے قوم کی اخلاقی تربیت انتہائی ضروری ہے،جامعات میں سیرت چئیرز کے قیام کا مقصد پیغمبر اسلام کی زندگی سے رہنمائی حاصل کرکے ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply