وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا اسلام آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ہی وقت پنجگانہ نماز کی ادائیگی پر پوری طرح عمل نہیں ہو سکا تاہم ہم پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں ہر قسم کی رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ ملک بھر میں ایک ہی وقت نماز کی ادائیگی کے حوالے سے کراچی کوئٹہ پشاور اور لاہور میں صلوٰة …

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ہی وقت پنجگانہ نماز کی ادائیگی پر پوری طرح عمل نہیں ہو سکا تاہم ہم پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں ہر قسم کی رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ ملک بھر میں ایک ہی وقت نماز کی ادائیگی کے حوالے سے کراچی کوئٹہ پشاور اور لاہور میں صلوٰة کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ جمعہ کو جامع مسجد محمدیہ ایف 6میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں ایک ہی وقت میں آذان اورنماز کی ادائیگی ہوتی ہے، پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply