وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صحت کی نگہداشت کے شعبہ کو حکومت کی اولین ترجیحات کاحصہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ملک میں انتہائی غریب مریضوں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ شاہ بحرین کے بھائی اور بحرین …

اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صحت کی نگہداشت کے شعبہ کو حکومت کی اولین ترجیحات کاحصہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ملک میں انتہائی غریب مریضوں کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ شاہ بحرین کے بھائی اور بحرین کے کمانڈر آف نیشنل گارڈلیفٹیننٹ جنرل شیخ حمد بن عیسیٰ بن سلمان بھی تقریب میں موجود تھے ۔ کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بحرین کی جانب سے یہ تحفہ ہے اور اس کا الحاق رائل کالج آف سرجنز آئرلینڈ سے ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں تربیت یافتہ نرسنگ اینڈ ٹریننگ سٹاف کی کمی کے پیش نظر بحرین کا یہ منصوبہ صحت کی نگہداشت کے شعبہ کی اس ضرورت کو پورا کرنے میں مدد دے گا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply