کیلیفورنیا ۔ 6جنوری (اے پی پی) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سعودی عرب میں ٹیکنالوجی فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تصدیق کردی ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ سرمایہ کاری سوفٹ بنک وژن فنڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔یہ فنڈ جاپان کے سوفٹ بنک گروپ کارپوریشن اور سعودی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔اس کی کل مالیت ایک …
ایپل کی سعودی عرب میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق

مزید خبریں
کیلیفورنیا ۔ 6جنوری (اے پی پی) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سعودی عرب میں ٹیکنالوجی فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تصدیق کردی ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ سرمایہ کاری سوفٹ بنک وژن فنڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔یہ فنڈ جاپان کے سوفٹ بنک گروپ کارپوریشن اور سعودی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔اس کی کل مالیت ایک سو ارب ڈالرز ہوگی۔سوفٹ بنک کا کہنا ہے کہ وہ اس فنڈ کے لیے کم سے کم 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وہ سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے مزید رقوم دینے کے لیے بھی بات چیت کررہا ہے اور اس کی مالیت بڑھا کر45 ارب ڈالرز کی جاسکتی ہے۔








