سیﺅل ۔ 6جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سابق سکرٹری جنرل بان کی مون نے جن کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے اپنے ملک کے پارلیمانی نطام میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمانی نظام کی اصلاح کرے۔خبروں کے مطابق اگر جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ، بان کی مون …
جنوبی کوریا کی نئی سیاسی جماعت کی بان کی مون کو شمولیت کی پیش کش

مزید خبریں
سیﺅل ۔ 6جنوری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سابق سکرٹری جنرل بان کی مون نے جن کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے اپنے ملک کے پارلیمانی نطام میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمانی نظام کی اصلاح کرے۔خبروں کے مطابق اگر جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ، بان کی مون کی اس درخواست پر توجہ دیتی ہے تو وہ بھی ملک کے عہدہ صدرات کی دوڑ میں ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکمراں کنزرویٹو پارٹی اور حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی سے الگ ہونے والے دو دھڑوں نے ایک سیاسی جماعت تشکیل دی ہے اور اسی جماعت نے بان کی مون کو عہدہ صدارت کا امیدوار بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔








