دمشق میں 55 لاکھ شہری پانی سے محروم ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا۔ 6جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران لاکھوں شہریوں کو پانی سے محروم کرنے کے اقدام کوجنگی جرم قرار دیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بشارالااسد فوج کی انتقامی پالیسی اور خانہ جنگی کے نتیجے میں 55 لاکھ افراد پانی سے محروم ہو رہے ہیں۔ شام میں …

جنیوا۔ 6جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شامی فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران لاکھوں شہریوں کو پانی سے محروم کرنے کے اقدام کوجنگی جرم قرار دیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بشارالااسد فوج کی انتقامی پالیسی اور خانہ جنگی کے نتیجے میں 55 لاکھ افراد پانی سے محروم ہو رہے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے یو این ایکشن گروپ کے چیئرمین نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ فی الحال یہ سمجھنا مشکل ہے کہ دمشق میں پانی کس نے بند کیا ہے مگر پانی کی بندش نے 55 لاکھ افراد کو زندگی کی بنیادی ضرورت سے محروم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف دمشق میں ساڑھے پانچ ملین افراد پانی سے محروم ہوئے ہیں یا انہیں انتہائی محدود مقدار میں پانی وادی بردی کی طرف سے مہیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply