آئندہ ایک سال میں داعش کو کچل دیں گے، جان کیری

واشنگٹن ۔ 6جنوری (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے طاقت کے ذریعے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کرنے کی کوشش کی تاہم اسے آئندہ ایک سال کے دوران کچل دیں گے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ داعش پرانے مراکز سے محروم ہو رہی ہے تاہم وہ نئے اڈوں کے قیام کے لیے …

واشنگٹن ۔ 6جنوری (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے طاقت کے ذریعے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کرنے کی کوشش کی تاہم اسے آئندہ ایک سال کے دوران کچل دیں گے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ داعش پرانے مراکز سے محروم ہو رہی ہے تاہم وہ نئے اڈوں کے قیام کے لیے کوشاں ہے اور زیادہ سے زیادہ حملے کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ کا عالمی پلان کامیاب اور نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جان کیری نے کہا کہ ایران جوہری بم تیار نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اپنے 98 فیصد افزودہ یورینیم سے دست بردار ہو چکا ہے

Leave a Reply