اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو سکولوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے منظم مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ جہاں ضرورت ہو اے این ایف سے مدد لی جائے۔چوہدری نثار علی خان …
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلعی انتظامیہ کو سکولوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے منظم مہم شروع کرنےکی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو سکولوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے منظم مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ جہاں ضرورت ہو اے این ایف سے مدد لی جائے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ منشیات ایک ایسی وباءہے جس سے ہمیں اپنے بچوں کو محفوظ رکھنا ہے ۔ معصوم بچوں کو اس طرف دھکیلنے والے قومی مجرم ہیں ۔ترجمان کے مطابق مہم کا باقاعدہ آغاز سوموار سے کیا جائے گا جسکی کامیابی کے لیے شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔








