پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان 100 انڈیکس 324.60 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49038.23 پوائنٹس پر بند کراچی ۔ 6 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 324.60 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49038.23 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 40 ارب …
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان

مزید خبریں
پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان
100 انڈیکس 324.60 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49038.23 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 6 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 324.60 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49038.23 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 40 ارب 60 کروڑ 94 لاکھ 15 ہزار 755 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 65 کروڑ 87 لاکھ 65 ہزار 156 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 550 حصص کا اضافہ رونماءہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48800 اور 48900 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 324.60 پوائنٹس کے اضافے سے 49038.23 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 112.12 پوائنٹس کی تیزی سے 26661.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 153.46 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 372.97 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 75.88 پوائنٹس کے اضافے سے 20923.20 پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 71.88 پوائنٹس کی تیزی سے 19413.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔








