مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں عازمین کےلیے امراض قلب کے علاج کی سہولت فراہم

136

مدینہ منورہ ۔22جون (اے پی پی):سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں حج سیزن کے آغاز سے اب تک 124 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن، جنرل سرجری اور اوپن ہارٹ سرجریز کی جا چکی ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے کنگ عبدالعزیز کڈنی سینٹر میں 10 بیڈ مختص کیے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 40ڈائیلاسز ہوتے ہیں۔

ایک ماہ کے دوران مختلف ممالک کے 64 حاجیوں کے کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی سہولت فراہم کی گئی، 56 جنرل آپریشن کیے گئے، 4اوپن ہارٹ سرجریاں ہوئیں جبکہ 122 عازمین حج کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ علاج کی سہولت حاصل کرنے والےعازمین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

واضح رہے کہ ذی الحجہ کے آغاز سے اب تک مدینہ منورہ میں 7 لاکھ 96 ہزار عازمین فضائی راستے اور بری سرحدی چیک پوسٹوں سے آچکے ہیں۔