وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف فیملی کا کیس پہلے دن سے مضبوط ہے، جبکہ پی ٹی آئی والے اس پر محض سیاست کر رہے ہیں، تحریک انصاف پورے کا پورا کیس جھوٹ کی بنیاد پر لڑ رہی ہے لیکن عدالت میں ثبوتوں پر کیس لڑے جاتے ہیں، ہم نے عدالت میں …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف فیملی کا کیس پہلے دن سے مضبوط ہے، جبکہ پی ٹی آئی والے اس پر محض سیاست کر رہے ہیں، تحریک انصاف پورے کا پورا کیس جھوٹ کی بنیاد پر لڑ رہی ہے لیکن عدالت میں ثبوتوں پر کیس لڑے جاتے ہیں، ہم نے عدالت میں جو دستاویزات اور ثبوت دیئے ہیں وہ سب رجسٹرڈ اور دستخط شدہ ڈاکومنٹس ہیں، تحریک انصاف کی طرح ردی کے کاغذ نہیں‘ ابھی تک پی ٹی آئی نے جتنا کیس لڑا ہے وہ ہمارے جمع کرائے گئے کاغذات اور دستاویزات کو پڑھ پڑھ کر لڑا ہے اور ایک بھی کاﺅنٹر دستاویز و ثبوت عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک کا ریکارڈ دیکھا جائے اور مریم نواز نے گذشتہ روز عدالت میں جو دستاویزی بیان جمع کرایا اس سے یہ اور بھی مضبوط ہو گیا ہے ۔ اس دستاویز کے جمع کرانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ کچھ لوگ اس کیس پر سیاست کر رہے ہیں اور یہ کورٹ آف جسٹس ضرور ہے لیکن یہ کورٹ آف لاءبھی ہے جس میں لیگل ڈاکومنٹس اور ثبوتوں کی بنیاد پر کیس لڑا جاتا ہے ۔ گذشتہ روز مریم نواز نے جو چیزیں اپنے جواب میں بتائیں اس میں اس کی ٹیکس ریٹرنز اور پراپرٹی کی تفصیلات بتائی گئیں ہیں اور پھر تحریک انصاف کے جمع کرائے گئے گارڈئین کے خط جو کہ پانامہ پیپر کا بھی حصہ نہیں جس پر جرح ہو رہی تھی وہ بھی کل ختم ہو گئی ہے اور ان لوگوں کا سیاست کرنے کا موقع ختم ہو گیا، اس کے علاوہ انہوں نے جمع کرائی گئی اپنی ٹرسٹ ڈیڈ کی تفصیلات بتائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تو عدالت میں ابھی بولنا ہے کیونکہ ہماری تو ابھی باری ہی نہیں آئی پیر یا منگل کو جب عدالت میں ہماری بولنے کی باری آئے گی تو جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply