حج کے دوران منیٰ اور عرفات میں شہری دفاع کے انتظامات

مکہ مکرمہ۔24جون (اے پی پی):سعودی شہری دفاع حج فورس کے کمانڈر حمود الفرج نے کہا ہے کہ عازمین حج کو ایسی کسی بھی عمارت میں ٹھہرانے کی اجازت نہیں جہاں سلامتی کے انتظامات نہ ہوں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر حمود الفرج نے حج سیزن میں محکمہ شہری دفاع کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حج سیزن 2023 …

مکہ مکرمہ۔24جون (اے پی پی):سعودی شہری دفاع حج فورس کے کمانڈر حمود الفرج نے کہا ہے کہ عازمین حج کو ایسی کسی بھی عمارت میں ٹھہرانے کی اجازت نہیں جہاں سلامتی کے انتظامات نہ ہوں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر حمود الفرج نے حج سیزن میں محکمہ شہری دفاع کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حج سیزن 2023 کے دوران خطرات سے بچاؤ اور آگہی پر توجہ مرکوز ہے۔ منیٰ اور عرفات میں تمام خیمے سلامتی کے وسائل سے آراستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری دفاع کے اہلکاروں کو متعدد تربیتی کورس کرائے گئے ہیں۔ انہیں اس بات کی تربیت دی گئی ہے کہ عازمین حج کو ہر طرح کے خطرات سے بچانے والے انتظامات پر توجہ اور خطرے کی صورت میں متاثرین کا دائرہ محدود تر کرنے کا اہتمام کیا جائے۔

حمود الفرج نے کہا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں شہری دفاع کے ادارے اور اہلکار حفاظتی سکیموں، آگہی پروگرام، آپریشن سسٹم اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام میں سکیورٹی فورس کی مدد کی جا رہی ہے جبکہ حج ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ساتھ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں حکمت عملی بھی تیار ہے۔

 

مزید خبریں