اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئٹریش کی پاکستان اوربھارت کے درمیان غیرجانبدار ثالث بننے کی پیشکش، پیشکش پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات میں کی گئی، سفارتی ذرائع

اقوام متحدہ ۔ 7 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئٹریش نے پاکستان اوربھارت کے درمیان غیرجانبدار ثالث بننے کی پیشکش کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ پیشکش اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات میں کی ہے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے انتونیو گوئٹریش کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بالخصوص کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کے …

اقوام متحدہ ۔ 7 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئٹریش نے پاکستان اوربھارت کے درمیان غیرجانبدار ثالث بننے کی پیشکش کی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ پیشکش اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات میں کی ہے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے انتونیو گوئٹریش کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بالخصوص کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کے قریب کپواڑہ اور راجوڑی کے اضلاع میں بھارت کی سپیشل فورسز کی تعیناتی سے آگاہ کیا اور اسے کشیدگی میں اضافے کی جانب ایک اور قدم قرارد یا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے حالیہ ہفتوں کے دوران بھارتی سپیشل فورسز کی ان تعیناتیوں کو بری فال قرار دیا۔ اس ملاقات میں انہوں نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی کے حوالے سے دستاویزات بھی فراہم کیں۔ قبل ازیں اکتوبر میں بھی عالمی ادارے کو اس طرح کی دستاویزات فراہم کی گئیں تھیں۔ ان دستاویزات میں پاکستان میں بھارتی بالخصوص بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت اور کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے اضافی ثبوت فراہم کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply