چیئرمین قومی احتساب بیورو قمرزمان چوہدری کا نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) چیئرمین قومی احتساب بیورو قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ 2016میں کرپشن کے خلاف آگاہی مہم انتہائی کامیاب رہی ہے اور یہ مہم 2017میں بھی جاری رہے گی۔ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے کیونکہ بدعنوانی کینسر کی طرح ملک کو نقصان پہنچاتی ہے،قومی احتساب آرڈیننس نیب کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ملک بھر میں کرپشن …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) چیئرمین قومی احتساب بیورو قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ 2016میں کرپشن کے خلاف آگاہی مہم انتہائی کامیاب رہی ہے اور یہ مہم 2017میں بھی جاری رہے گی۔ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے کیونکہ بدعنوانی کینسر کی طرح ملک کو نقصان پہنچاتی ہے،قومی احتساب آرڈیننس نیب کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ملک بھر میں کرپشن کےخلاف آگاہی مہم شروع کرے۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر میں نیب کرپشن کے خلاف آگاہی مہم سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے سرکاری، غیرسرکاری تنظیموں، میڈیا، سول سوسائٹی ، اور معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ مل کر منظم مہم چلائی ہے، اس کو معاشرے کے ہر طبقہ کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply