اسلام آباد ۔ 07 جنوری(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرقومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2017 کو ”ضرب قلم“ کے سال کے طورپر منایا جائے گا، وزیراعظم محمد نوازشریف نے پچاس کروڑ روپے کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے علاوہ شاعروں اور ادیبوں کی فلاح وبہود کے لئے خصوصی پیکج منظورکیا ہے جس کے تحت ماہانہ وظائف کی تعداد دگنی اور وظیفے کی رقم پانچ ہزار …
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا ”زبان ، ادب اور معاشرہ“ کے عنوان سے اکادمی ادبیات کے زیراہتمام چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے تیسرے روز کی نشست سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 جنوری(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرقومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2017 کو ”ضرب قلم“ کے سال کے طورپر منایا جائے گا، وزیراعظم محمد نوازشریف نے پچاس کروڑ روپے کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے علاوہ شاعروں اور ادیبوں کی فلاح وبہود کے لئے خصوصی پیکج منظورکیا ہے جس کے تحت ماہانہ وظائف کی تعداد دگنی اور وظیفے کی رقم پانچ ہزار سے بڑھا کر 13 ہزارروپے کردی ہے ۔لائف انشورنس کے دائرہ کار میں توسیع کر تے ہوئے قلم کاروں کی اموات کی صورت میں امدادی رقم بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ہر سال قومی اور مقامی زبانوں میں کتب پرگیارہ کے بجائے اب 20 ایوارڈ ز دئیے جائیں گے جبکہ منظورکردہ مسودات کی کتابی شکل میں اشاعت کے لئے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔علم وادب کے فروغ اور تخلیق کاروں واہل قلم کی فلاح وبہبود کے لئے وسائل کی قلت کو حائل نہیں ہونے دیاجائے گا۔








