اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) حکومت نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پلی بارگین یا رضاکارانہ رقم کی واپسی کےلئے عدالت کی منظوری لازمی ہو گی ،کرپشن میں ملوث تمام سرکاری اہلکار تاحیات نااہل ہوں گے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو یہاں ارکان قوانین جائزہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) حکومت نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پلی بارگین یا رضاکارانہ رقم کی واپسی کےلئے عدالت کی منظوری لازمی ہو گی ،کرپشن میں ملوث تمام سرکاری اہلکار تاحیات نااہل ہوں گے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو یہاں ارکان قوانین جائزہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی سے متعلق سزاوں کو مزید سخت کرنیکے حوالے سے نیب آرڈیننس کے آرٹیکل25(اے)میں ترمیم کی تجویز دی ہے اس سلسلے میں ایک آرڈیننس آج ( اتوار)رات 12 بجے سے پہلے جاری کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیش کردہ تمام تجاویز کی منظوری دی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سیکشن 25۔اے (رضاکارنہ واپسی یا پلی بارگین)سے متعلق مخصوص تحفظات پائے جاتے تھے اور سپریم کورٹ نے بھی پلی بارگین سے متعلق حکومتی موقف دریافت کیا تھا۔








