سی پیک کے ثمرا ت سے پور ے پاکستان کے عوام بھرپور مستفید ہوں گے، برجیس طاہر

ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرا ت سے پور ے پاکستان کے عوام بھرپور مستفید ہوں گے ۔اُنہوں نے یہ بات ہفتہ کوضلع ننکانہ تحصیل سانگلہ ہل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ محمدنواز شریف کی مایہ ناز قیادت …

ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرا ت سے پور ے پاکستان کے عوام بھرپور مستفید ہوں گے ۔اُنہوں نے یہ بات ہفتہ کوضلع ننکانہ تحصیل سانگلہ ہل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ محمدنواز شریف کی مایہ ناز قیادت نے پاک چین اقتصادی راہداری جیسے دنیا کے عظیم ٹریڈ روٹ کو حقیقت کی شکل دے دی ہے اور اس عظیم وشان منصوبے کے فائدے اس خطے کے اربوں افراد کو جلد ملنے شروع ہو جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ حکومت کی بہترین حکمت عملی اور پختہ عزم کے باعث ممکن ہو پایا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply