ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پانامہ پیپرز پر صرف سیاست کر رہی ہے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ‘ تحریک انصاف عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے‘ پانامہ پیپرز کے حوالے سے عدالت جو بھی کاغذات مانگ رہی ہے ہم وہ پیش کر رہے …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پانامہ پیپرز پر صرف سیاست کر رہی ہے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ‘ تحریک انصاف عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے‘ پانامہ پیپرز کے حوالے سے عدالت جو بھی کاغذات مانگ رہی ہے ہم وہ پیش کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 36 پنکچرز کا ذکر کیا جب ان سے ثبوت مانگا گیا تو انہوں نے اس کا کوئی بھی ثبوت نہیں دیا، اردو بازار کا ذکر کیا اس کابھی جب ثبوت مانگا نہیں دیا، عمران خان عوام کو بار بار یہ بتا رہے ہیں کہ میں جب مرضی الزام لگا سکتا، جب مرضی غلط کلامی کر سکتا ہوں لیکن میرے اوپر کوئی بوجھ نہیں ہے کہ میں کسی کے بیٹے، بیٹی پر الزام لگاﺅں اور اس کے بعد ثبوت بھی پیش کروں۔

مزید خبریں

Leave a Reply