سبزیوں کی برآمدات میں مئی 2023کے دوران 38فیصد اضافہ ریکارڈ

78
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):سبزیوں کی برآمدات میں مئی 2023کے دوران 38.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی میں سبزیوں کی برآمدات میں 38.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مئی 2022میں مجموعی طورپر 4.5ارب روپے کی سبزیوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جو مئی 2023 میں بڑھ کر6.22ارب روپے ہوگئیں۔اس طرح مئی 2022کے مقابلے میں رواں سال مئی میں سبزیوں کی برآمدات میں 1.72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔