سیالکوٹ۔7 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہر اقبال ؒ میں ٹریفک کے مسئلہ کومستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک مینجمنٹ کا ماسٹر پلان تیار کریں،شہر کے تمام بازاروں اور سڑکوں پر ٹف ٹائیلز لگا کر ان کو خوبصورت بنا دیا گیا تاہم تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک …
شہر اقبال ؒ میں ٹریفک مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر ماسٹر پلان تیار کیا جائے،وزیر دفاع خواجہ آصف

مزید خبریں
سیالکوٹ۔7 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہر اقبال ؒ میں ٹریفک کے مسئلہ کومستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک مینجمنٹ کا ماسٹر پلان تیار کریں،شہر کے تمام بازاروں اور سڑکوں پر ٹف ٹائیلز لگا کر ان کو خوبصورت بنا دیا گیا تاہم تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک شہر کی خوبصورتی پر بدنما داغ ہیںجس کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے ‘ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں جناح ہال قلعہ میں مرکزی انجمن تاجراں اور ذیلی تاجر تنظموں کے نمائندگان کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا








