برہان وانی شہید دنیا کی 20متاثرکن شخصیات کی فہرست میں شامل

انقرہ۔ 9 جنوری (اے پی پی) معروف کشمیری حریت پسند شہید برہان مظفر وانی کو سال 2016 کی متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترک ذرائع ابلاغ کی جانب سے سال 2016 کی متاثر کن شخصیات میں برہان مظفر وانی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ترک میڈیا گروپ ٹی آر ٹی ورلڈ کی جانب سے جاری فہرست میں ان 20 لوگوں کے نام …

انقرہ۔ 9 جنوری (اے پی پی) معروف کشمیری حریت پسند شہید برہان مظفر وانی کو سال 2016 کی متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترک ذرائع ابلاغ کی جانب سے سال 2016 کی متاثر کن شخصیات میں برہان مظفر وانی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ترک میڈیا گروپ ٹی آر ٹی ورلڈ کی جانب سے جاری فہرست میں ان 20 لوگوں کے نام شامل ہیں، جنہوں نے اپنے کارہائے نمایاں سے دنیا بھر میں دھوم مچائی ۔ٹی آر ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ برہان وانی نے سوشل میڈیا کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے استعمال کر کے جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکی۔ برہان نے مختصر عرصے میں سوشل میڈیا کے ذریعے وہ شہرت حاصل کی جواپنی مثال آپ ہے۔

Leave a Reply