سی پیک مشتر کہ تعاون کمیٹی بعض منصوبو ں پر کام مارچ مےں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کی چھٹی مشتر کہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) نے گوادر میں اہم منصوبوں مےں گوادر پورٹ کی اپ گرےڈےشن ، اےکسپرےس وے ،گوادر انٹرنےشل ایئر پورٹ اورگوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ سمےت مختلف منصوبوں کی منظوری دی ہے جس پر بعض منصوبو ں پر کام رواں سال مارچ مےں شروع ہوگا جبکہ کئی منصوبوں پر کام …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کی چھٹی مشتر کہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) نے گوادر میں اہم منصوبوں مےں گوادر پورٹ کی اپ گرےڈےشن ، اےکسپرےس وے ،گوادر انٹرنےشل ایئر پورٹ اورگوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ سمےت مختلف منصوبوں کی منظوری دی ہے جس پر بعض منصوبو ں پر کام رواں سال مارچ مےں شروع ہوگا جبکہ کئی منصوبوں پر کام تےزی سے جاری ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی وترقی کے زرائع نے اے پی پی کو بتاےا کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام خطےر رقم مختص کیا ہے،حکومت مالی سال کے بجٹ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے۔

Leave a Reply