واشنگٹن ۔ 9 جنوری (اے پی پی)امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انھوں نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصحیت کی ہے کہ وہ وائٹ ہاوس کو 'اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر' چلانے کو کوشش نہ کریں۔امریکی ذرائع ابلاغ اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں براک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کو امریکی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حلف …
امریکا کی صدارت خاندانی کاروبار نہیں ہے، اوباما کی ڈونلڈ ٹرمپ کونصیحت

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 9 جنوری (اے پی پی)امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انھوں نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصحیت کی ہے کہ وہ وائٹ ہاوس کو ‘اپنے خاندانی کاروبار کی طرز پر’ چلانے کو کوشش نہ کریں۔امریکی ذرائع ابلاغ اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں براک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کو امریکی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حلف لینے کے بعد آپ زمین کی سب سے تنظیم کے سربراہ ہوں گے۔اوباما نے خبردار کیا کہ ملک چلانے اور مہم چلانے میں فرق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جو کچھ کہیں گے، عالمی بازارِ حصص، مالیاتی بازار اور دنیا بھر میں لوگ اسے سنجیدہ لیں گے۔اوباما نے بتایا کہ ان کی ٹرمپ سے ہونے والی بات چیت میں خفیہ اداروں پر اعتماد کی اہمیت کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔








