اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر شکیل انجم، جنرل سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عابد عباسی سمیت تمام عہدیدارن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کےلئے …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر ،جنرل سیکرٹری اور عہدیدارن کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر شکیل انجم، جنرل سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عابد عباسی سمیت تمام عہدیدارن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کےلئے ہر ممکن تعاون اور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب کے عہدیداران کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل پریس کلب کے عہدیدارن نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئی منتخب قیادت نہ صرف صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے ہمیشہ کوشاں رہے گی بلکہ پوری قوم کی بھلائی اور بہتری کےلئے اپنا متحرک اور فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔








