پیمرا نے ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں کے ساتھ مشاورتی پروگرام کا آغاز کردیا

پیمرا نے ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں کے ساتھ مشاورتی پروگرام کا آغاز کردیا پہلی ورکشاپ کا موضوع ”ضابطہ اخلاق۔ایک اجتماعی ذمہ داری“ تھا ، صحافیوں اور اینکر پرسنز کی شرکت، چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا ورکشاپ سے خطاب اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ضابطہ اخلاق کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا …

پیمرا نے ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں کے ساتھ مشاورتی پروگرام کا آغاز کردیا
پہلی ورکشاپ کا موضوع ”ضابطہ اخلاق۔ایک اجتماعی ذمہ داری“ تھا ، صحافیوں اور اینکر پرسنز کی شرکت، چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ضابطہ اخلاق کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں کے ساتھ مشاورتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ پہلی ورکشاپ کا موضوع ”ضابطہ اخلاق۔ایک اجتماعی ذمہ داری“ تھا جس میں معروف صحافیوں اور ٹی وی اینکر پرسنز نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق 2015ءپر کھلی بحث کرنا اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی آراءکو شامل کرنا ہے تاکہ پیمرا کے ریگولیٹری امور کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں پیمرا کی ٹیمیں چاروں صوبوں میں جائیں گی اور پریس کلبوں کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، رپورٹرز اور طلباءکو پیمرا کی پینل بحث میں اپنی آراءکے اظہار کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ ابصار عالم نے کہا کہ لوگ نجی ٹی وی چینلز پر خبروں اور حالات حاضرہ کی سنسنی خیزی سے تنگ آ چکے ہیں جو اب سپورٹس اور مذہبی چینلز کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply