ایپل کی سافٹ بینک کے ٹیکنالوجی فنڈ میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبے کی تصدیق

نیویارک ۔ 9 جنوری (اے پی پی) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ” ایپل“ نے جاپانی سافٹ بینک گروپ کے ٹیکنالوجی فنڈ میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبے کی تصدیق کردی۔کمپنی کے ترجمان جوش روزن سٹاک نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیں امید ہے کہ سافٹ بینک کا فنڈ ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ چیز ایپل کیلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ادھر سافٹ بینک …

نیویارک ۔ 9 جنوری (اے پی پی) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ” ایپل“ نے جاپانی سافٹ بینک گروپ کے ٹیکنالوجی فنڈ میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبے کی تصدیق کردی۔کمپنی کے ترجمان جوش روزن سٹاک نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیں امید ہے کہ سافٹ بینک کا فنڈ ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ چیز ایپل کیلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ادھر سافٹ بینک کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی فنڈ میں کم از کم 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گااس کے علاوہ سعودی عرب کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ سے بھی بات چیت جاری ہے جس میں کامیابی کی صورت ٹیکنالوجی فنڈ میں سرمایہ کاری کی مالیت 45 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ تنہا کارروائی کے بجائے فنڈ کے قیام سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں وسیع تر سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply