مچھلی اورمچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں مئی کے دوران 82.6فیصد اضافہ

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):مچھلی اورمچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں مئی کے دوران 82.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 کے دوران مچھلی اورمچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات 14.4ارب روپے تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ سال مئی میں مچھلی اورمچھلی کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم7.9ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس …

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):مچھلی اورمچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں مئی کے دوران 82.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 کے دوران مچھلی اورمچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات 14.4ارب روپے تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ سال مئی میں مچھلی اورمچھلی کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم7.9ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس طرح مئی2023 میں مئی 2022 کے مقابلے میں برآمدات میں 82.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں