مکہ مکرمہ ۔6جولائی (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن کا آغاز کرتے ہوئے ای ویزے کے اجرا کا آغازکردیا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد کا آغاز یکم محرم 19 جولائی سے ہوگا۔
اس سہولت کا مقصد زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کوبہتر بنانا اور سعودی عرب آمد کو آسان بنانا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ای ویزے کے لیے نسک پلیٹ فارم https://www.nusuk.sa/ar/about پر درخواست دی جا سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے کارروائی مشکل نہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے کے لیے اس پلیٹ فارم کے ذریعے ای عمرہ ویزا جاری کراسکتے ہیں۔’نسک پلیٹ فارم کی مدد سے رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولت حسب مرضی حاصل کی جاسکتی ہیں۔