روس، ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدی تجارت فائدہ مند ہو گی، میاں کاشف اشفاق

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ روس، ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدی تجارت متعدد فوائد اور اہمیت کی حامل ہو گی۔ جمعرات کو یہاں پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ فیصلہ ان ممالک کے ساتھ جغرافیائی قربت سے استفادہ کرنے کے …

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ روس، ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدی تجارت متعدد فوائد اور اہمیت کی حامل ہو گی۔ جمعرات کو یہاں پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ فیصلہ ان ممالک کے ساتھ جغرافیائی قربت سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی انضمام اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا جس سے روس، ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی روٹس، کاروباری روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا اور روایتی کرنسی کے لین دین کے بغیر اشیا اور خدمات کا تبادلہ ہو سکے گا۔

یہ فیصلہ ان ممالک کے لیے اس لحاظ سے بھی مفید ہو گا جن کو مالیاتی رکاوٹوں یا عالمی مالیاتی نظام تک محدود رسائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کاروبار کے لیے متبادل طریقہ کار کے طور پر کام کرے گی اور روایتی مالیاتی چینلز محدود ہونے کے باوجود یہ ممالک کرنسی لین دین کے بغیر تجارت جاری رکھ سکیں گے۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ سرحدی تجارت سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کرے گی۔ اس کے ذریعے روس، ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات، اعتماد سازی اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کے لیے بھی زیادہ وسائل دستیاب ہو سکیں گے۔

مزید خبریں