وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔09جنوری(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانی کا کثیر الجہتی مسئلہ انتہائی گھمبیر ہے‘ پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘ اس معاملے پر صوبوں کو بھی توجہ دینی چاہیے‘ ارسا کی طرف سے کسی صوبے کے پانی کا حق نہیں مارا جاتا‘ رواں سال کے اختتام پر پانی کے معاملے پر بین …

اسلام آباد ۔09جنوری(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانی کا کثیر الجہتی مسئلہ انتہائی گھمبیر ہے‘ پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘ اس معاملے پر صوبوں کو بھی توجہ دینی چاہیے‘ ارسا کی طرف سے کسی صوبے کے پانی کا حق نہیں مارا جاتا‘ رواں سال کے اختتام پر پانی کے معاملے پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی‘ واٹر پالیسی کو حتمی شکل دی جاچکی ہے‘ سی سی آئی کے آئندہ اجلاس میں اس پر غور کیا جائے گا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں پانی کی زیر زمین سطح میں مسلسل کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے معاملے پر سینیٹر چوہدری تنویر خان کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ پانی کا مسئلہ بہت گھمبیر مسئلہ ہے‘ ایوان بالا میں اس مسئلے کو اٹھانا خوش آئند ہے، اس کے کئی پہلو ہیں، پانی کا گھریلو استعمال بھی ہے صنعتی بھی۔ بجلی پیدا کرنے کے لئے بھی اور زرعی مقاصد کے لئے بھی۔ انڈس واٹر ٹریٹی کا معاملہ الگ ہے، سیاستدانوں کو کالا باغ ڈیم کے معاملے پر اتنا حساس نہیں ہونا چاہیے۔ ہم رواں سال کے اختتام پر پانی کے معاملے پر بین الاقوامی کانفرنس کر رہے ہیں۔ واٹر پالیسی کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ اس میں وسیع اتفاق رائے موجود ہے۔ سی سی آئی کے آئندہ اجلاس میں یہ ایجنڈے پر آئے گی۔

Leave a Reply