وزیر داخلہ کی ہدایت پر سینئر پولیس افسر کی سلمان حیدر کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے گفتگو

سلمان حیدر کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں وزیر داخلہ کی ہدایت پر سینئر پولیس افسر کی سلمان حیدر کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے گفتگو اسلام آباد ۔09جنوری(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر سینئر پولیس افسر سلمان حیدر کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ وزیر داخلہ کی ہدایات …

سلمان حیدر کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
وزیر داخلہ کی ہدایت پر سینئر پولیس افسر کی سلمان حیدر کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے گفتگو

اسلام آباد ۔09جنوری(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر سینئر پولیس افسر سلمان حیدر کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ وزیر داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں سلمان حیدر کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینئر پولیس افسر نے سلمان حیدر کے اہل خانہ کو بتایا کہ سلمان حیدر کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں انٹیلی جنس اداروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ اہل خانہ کو ہونے والی ذہنی اذیت اور کرب کا بخوبی احساس ہے کوشش ہے کہ سلمان حیدر کا جلد از جلد پتہ لگایا جائے۔ وزیر داخلہ کی جانب سے سلمان حیدر کی خیر و عافیت کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Reply