باکسر محمد وسیم کو پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں میں ہمارا ساتھ دینا چاہئے، ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ باکسر محمد وسیم کو پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں میں ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی باکسر محمد وسیم سے پاکستان سویٹ ہوم کے دورہ کے موقع پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد وسیم نے ایم ڈی …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ باکسر محمد وسیم کو پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں میں ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی باکسر محمد وسیم سے پاکستان سویٹ ہوم کے دورہ کے موقع پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد وسیم نے ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سے ملاقات کی۔ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے باکسر محمد وسیم کو گلدستہ پیش کیا۔ باکسر محمد وسیم نے سویٹ ہوم سکول میں زیر تعلیم بچوں سے بھی ملاقات کی۔ سویٹ ہوم کے بچوں کی طرف سے جوڈو کراٹے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا کہ باکسر محمد وسیم نے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

Leave a Reply