افغانستان میں تشدد کے واقعات میں چارسیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل ۔ 10 جنوری (اے پی پی) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں چارسیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز زابل کے ضلع ارغنداب میں طالبا ن نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار سمیت 4سیکیورٹی اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان شدید فائرنگ کا …

کابل ۔ 10 جنوری (اے پی پی) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں چارسیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز زابل کے ضلع ارغنداب میں طالبا ن نے ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار سمیت 4سیکیورٹی اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اورطالبان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شمالی صوبہ بدخشاں میں ایک جھڑپ میں 6 عسکریت پسندہلاک اور12زخمی ہوگئے۔

Leave a Reply