،دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عدالت کے سامنے تسلیم کر چکی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی نہیں ،عوام تحریک انصاف کو ضمنی ، بلدیاتی ،کنٹونمنٹ ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسترد کر چکے ہیں۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عدالت کے سامنے تسلیم کر چکی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی نہیں ،عوام تحریک انصاف کو ضمنی ، بلدیاتی ،کنٹونمنٹ ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسترد کر چکے ہیں۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ اصل وکیل حامد خان تھے جو بھاگ چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ہمارا کام الزام لگانا تھا ثبوت لانا اداروں کا کام ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اور اختیارات دیئے ہیں جن کے تحت وہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply