مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو جس بھی عدالت میں بلایا جائے چاہے وہ آئینی عدالت ہو یا عوامی عدالت ہو وہ سرخرو ہوں گے ،خان صاحب کو ایک بار پھر سے شکست کا سامنا ہو گا،خان صاحب جلسوں اور پریس کانفرنسوں سے کیس ثابت نہیں ہوتا ،کیس ثبوتوں سے …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو جس بھی عدالت میں بلایا جائے چاہے وہ آئینی عدالت ہو یا عوامی عدالت ہو وہ سرخرو ہوں گے ،خان صاحب کو ایک بار پھر سے شکست کا سامنا ہو گا،خان صاحب جلسوں اور پریس کانفرنسوں سے کیس ثابت نہیں ہوتا ،کیس ثبوتوں سے ہوتا ہے اور آپ کے پاس صرف جھوٹ کا پلندا ہے ، جھوٹ سے صرف شرمندگی ہوتی ہے ۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر روز نئی کہانی لے کر آتی ہے اور ہر روز ان کی کہانی پٹتی ہے لیکن انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہاکہ عدالت میں جب عمران خان سے ثبوت مانگا جاتا ہے تو کبھی وہ پشاور جاتے ہیں تو کبھی بہاولپور جاتے ہیں،کبھی مردان جاتے ہیں تو کبھی ملتان جاتے ہیں

مزید خبریں

Leave a Reply