وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) صوبوں میں قائم تعلیمی ادارے وفاقی تعلیمی بورڈ سے اپنی خواہش کے مطابق الحاق کرسکیں گے جس کے لئے وفاقی تعلیمی بورڈ کے ایکٹ میں ترمیم کی جارہی ہے۔ اس وقت فیڈرل بورڈ سے صرف کینٹ اور گریژن کے علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کا الحاق کیاجاسکتا ہے۔ منگل کو وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) صوبوں میں قائم تعلیمی ادارے وفاقی تعلیمی بورڈ سے اپنی خواہش کے مطابق الحاق کرسکیں گے جس کے لئے وفاقی تعلیمی بورڈ کے ایکٹ میں ترمیم کی جارہی ہے۔ اس وقت فیڈرل بورڈ سے صرف کینٹ اور گریژن کے علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کا الحاق کیاجاسکتا ہے۔ منگل کو وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمٰن نے یہ بات سینیٹ کی سب کمیٹی تعلیم کے اجلاس میں بتائی جو سینیٹر راحیلہ مگسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت نے بتایا کہ اس سے قبل صوبوں میں قائم تعلیمی اداروں کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا ایکٹ الحاق کی اجازت نہیں دیتا تھا اور تعلیمی ادارے کی خواہش اور صوبائی اجازت کے بعد بھی اس کا وفاقی تعلیمی بورڈ سے الحاق نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ اس کے لئے وفاقی تعلیمی بورڈ کے ایکٹ میں ترمیم کی جا رہی ہے جس کے بعد صوبائی علاقوں میں قائم نجی و دیگر تعلیمی اداروں کو صوبوں سے این او سی لینے کے بعد وفاقی تعلیمی بورڈ سے الحاق کی اجازت ہو گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply