جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت اور صنعتی انقلاب حکومت کے اہداف ہیں، مقابلے کی فضا کے لیے جدید معیار کو اپنانا ہوگا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت اور صنعتی انقلاب حکومت کے اہداف ہیں، مقابلے کی فضا کے لیے جدید معیار کو اپنانا ہوگا، وژن 2025 ءمیں اقتصادی ترقی کاہدف 7 سے 8 فیصد رکھا گیا ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت اور صنعتی انقلاب حکومت کے اہداف …

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت اور صنعتی انقلاب حکومت کے اہداف ہیں، مقابلے کی فضا کے لیے جدید معیار کو اپنانا ہوگا، وژن 2025 ءمیں اقتصادی ترقی کاہدف 7 سے 8 فیصد رکھا گیا ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت اور صنعتی انقلاب حکومت کے اہداف ہیں،مقابلے کی فضا کے لیے جدیدمعیار کو اپنانا ہوگا، وژن 2025 ءمیں اقتصادی ترقی کا ہدف 7 سے 8 فیصد رکھا گیا ہے۔ان خےا لات کا اظہار انہوں نے منگل کو معیار اور جد ت پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔وفاقی وزےر نے کہاکہ سی پیک چینی تحفہ ہے جس سے انڈسٹری ترقی کرے گی ۔ انہوںنے کہا بہتر کارکردگی ، معیار اور جدت معاشی ترقی کے لئے اہم حثیثت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بہتر کارکردگی ، معیاراور جدت سے ملک ، شہری اور وسطی علاقے سرمایہ کاری کے لئے مزید پر کشش ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن معشیتوں میں نئی ایجاد اور معیار کا خیال رکھا جا تا ہے وہ زیادہ مضبوط ہوتی ہیں ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے بہتر کارکردگی ، معیار اور جدت کےلئے ماحول بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے 2017 کو بین الاقوامی مارکیٹ میں بہتر کارکردگی ، معیار اور جدت کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply