یو این اے اور رپٹلی کے زیر اہتمام نیوز کوریج پر تصدیقی اصولوں کے اطلاق کے موضوع پر ورچوئل ورکشاپ 18 جولائی کو ہوگی

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی یونین آف نیوز ایجنسیز ( یو این اے ) عالمی ویڈیو نیوز ایجنسی رپٹلی کے اشتراک سے 18 جولائی 2023 بروز منگل کو نیوز کوریج پر تصدیقی اصولوں کے اطلاق کے موضوع پر ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے ۔اس ورکشاپ کا مقصد ویڈیو کی نیوز روم میں تصدیق اور اس کے درست ہونے کے بارے میں جدید …

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی یونین آف نیوز ایجنسیز ( یو این اے ) عالمی ویڈیو نیوز ایجنسی رپٹلی کے اشتراک سے 18 جولائی 2023 بروز منگل کو نیوز کوریج پر تصدیقی اصولوں کے اطلاق کے موضوع پر ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے
۔اس ورکشاپ کا مقصد ویڈیو کی نیوز روم میں تصدیق اور اس کے درست ہونے کے بارے میں جدید ترین تکنیکس سے متعارف کروانا ہے۔

یو این اے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل محمد عبدربو الیامی نے اس ضمن میں بتایا کہ یہ ورکشاپ یو این اے کی نیوز ایجنسیوں کیلئے ڈس انفارمیشن اور جعلی خبروں کا تدارک کرنے میں کردار کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اسلامی ممالک میں میڈیا اور نیوز ایجنسیوں سے وابستہ صحافی ڈس انفارمیشن کے طریقوں کو پتہ لگانے کےلئے جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں سکھیں گے ۔ رپٹلی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ہمیں اس تصدیقی ورکشاپ کے انعقاد میں اشتراک پر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ اس شعبہ میں ہماری کامیابیوں اورمتنوع سوچ سے تمام شرکاء کو خبروں کی تصدیق کے عمل میں بڑی مدد ملے گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم یو این اے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ اس ورکشاپ میں شرکت کیلئے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔
https://us06web.zoom.us/webinar/register/WN_2RimmsQoRIqzBJCq6ne9Rw#/registration <https://us06web.zoom.us/webinar/register/WN_2RimmsQoRIqzBJCq6ne9Rw>