راولپنڈی ۔ 10 جنوری (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لئے کام کرنے والے تمام ریاستی اداروں مکمل تعاون فراہم کریگی ‘ پاک فوج ہر قسم کے خطرات اور دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔وہ منگل کو جی ایچ کیو میں 198ویں کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 198ویں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 جنوری (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لئے کام کرنے والے تمام ریاستی اداروں مکمل تعاون فراہم کریگی ‘ پاک فوج ہر قسم کے خطرات اور دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔وہ منگل کو جی ایچ کیو میں 198ویں کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی ۔کور کمانڈر کانفرنس نے آپریشن ضرب عضب اور اسکے اندرونی سکیورٹی پر مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہدایت دی کہ انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رکھا جائے اور کلیئر ہونے والے علاقوں میں استحکام کے لئے توجہ مرکوز کی جائے ۔








