جسمانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کی روک تھام کیلئے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) جسمانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کی روک تھام کیلئے ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ایچ او ٹی اے) کا منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اتھارٹی کو مضبوط بنایا جائے اور انسانی اعضاءکی تجارت میں ملوث عناصر کیلئے سزاﺅں …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) جسمانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کی روک تھام کیلئے ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ایچ او ٹی اے) کا منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اتھارٹی کو مضبوط بنایا جائے اور انسانی اعضاءکی تجارت میں ملوث عناصر کیلئے سزاﺅں میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعضاءعطیہ کرنے کے نظام (نیشنل آرگنائزنگ نیٹ ورک) کو فوری طور پر موثر بنایا جائے۔ اتھارٹی کا بڑا مقصد انسانی اعضاءکی غیر قانونی تجارت کا خاتمہ کرنا اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریوں کے انسانی اعضاءکی فروخت کو روکنا ہے اور ہیومن آرگن کی ٹرانسپلانٹیشن کے سلسلہ میں قواعد و ضوابط وضع کرنا ہے۔ اجلاس میں وزارت اور ایچ او ٹی اے کے حکام نے شرکت کی۔ اتھارٹی کے حکام نے وزیر مملکت کو بریفنگ دی اور انسانی اعضاءعطیہ کئے جانے کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کمپیوٹرائز شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے درخواست دینے والے شہریوں سے رائے لی جائے کہ کیا وہ اپنی وفات کے بعد رضا کارانہ طور پر اپنے اعضاءعطیہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ دوسرے لوگوں کی مدد ہو سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply