مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ ، سابق صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے منگل کو اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایران کے سابق صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر وہاں تعزیتی کتاب میں …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ

مزید خبریں
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ ،
سابق صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے منگل کو اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایران کے سابق صدر آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر وہاں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے ایران کے سابق صدر کی وفات پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔سرتاج عزیز نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی دور اندیش اور مدبر رہنماءتھے،جنہوں نے تمام عمر انتہائی لگن کیساتھ اپنے ملک کی خدمت کی۔مشیر خارجہ نے کہا کہ آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی پاکستان کے مخلص دوست تھے اور پاکستانی عوام پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں انکے کردار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور انکے لواحقین اور ایرانی عوام کو صبر جمیل عطا کرے۔








