سائنس کمیونیکشن کسی بھی معاشرے کے لئے بے حد ضروری ہے، فضل عباس مکین

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس مکین نے کہا کہ معاشرتی ترقی کیساتھ سائنس کو فروغ دیاجا سکتا ہے،اس مقصد کا حصول عوام اور میڈیا تنظیموں کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔سائنس کمیونیکشن کسی بھی معاشرے بہت ضروری ہے لیکن یہ معاشری کی ترقی کیلئے نمایا ں طور پر اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں کامسٹیک کے …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس مکین نے کہا کہ معاشرتی ترقی کیساتھ سائنس کو فروغ دیاجا سکتا ہے،اس مقصد کا حصول عوام اور میڈیا تنظیموں کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔سائنس کمیونیکشن کسی بھی معاشرے بہت ضروری ہے لیکن یہ معاشری کی ترقی کیلئے نمایا ں طور پر اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں کامسٹیک کے زیر اہتمام ’سائنس کمیونیکشن‘ سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ کا مقصد سائنس کمیو نیکشن کو اجاگر کرنا ہے جو سائنٹفک علم کے حقیقی خزانے کی کنجی ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی میں نئی پیشرفت سے عوام کو مستفید کیا اور انہیں بھوک،خشک سالی،بیماریوں،سماجی اور اقتصادی مسائل کےخلاف جنگ کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply