حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مناسب ماحول کی فراہمی پر بھرپور توجہ دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی …
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مناسب ماحول کی فراہمی پر بھرپور توجہ دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ملک میں سرمایہ کاری ماحول اور برآمدات میں بہتری سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملکی درآمدات میں اضافہ کیلئے پیکیج پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس مقصد کیلئے وضع کی گئی جامع حکمت عملی کو سراہا۔ انہوں نے کاروباری اصلاحات پر عملدرآمد میں تیزی لانے اور متعلقہ سرکاری اداروں سے موثر رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو سرمایہ کاری کیلئے دوست ملک اور انٹر پرینیورز کو کاروبار کی تشکیل اور فروغ میں مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔








