اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارت کے حجم کو بڑھانے اور برآمدات کے فر وغ کیلئے وزیراعظم پاکستان نے ”تجارت بڑھانے کے اقدامات“ کے تحت 180 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ پیکیج کے تحت آئندہ 18 ماہ کے دوران برآمد کنندگان کو چمڑے کی مصنوعات پر 7 فیصد، کھیلوں کے سامان پر 7 …
وزیراعظم نے ”تجارت بڑھانے کے اقدامات“ کے تحت 180 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ،وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارت کے حجم کو بڑھانے اور برآمدات کے فر وغ کیلئے وزیراعظم پاکستان نے ”تجارت بڑھانے کے اقدامات“ کے تحت 180 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ پیکیج کے تحت آئندہ 18 ماہ کے دوران برآمد کنندگان کو چمڑے کی مصنوعات پر 7 فیصد، کھیلوں کے سامان پر 7 فیصد، گارمنٹس پر 7 فیصد کارٹن یارن پر 4 فیصد، قالین اور دریوں پر 6 فیصد، سرجیکل آلات اور کلسٹری مصنوعات پر پانچ فیصد، ٹینٹ پر 5 فیصد جبکہ پراسس فیبرکس کی برآمدات پر چار فیصد ٹیکسوں کی رعایت دی جائے گی۔ وزیراعظم کے تجارت بڑھانے کے اقدامات کے تحت کپاس کی درآمدات پر ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی جبکہ ٹیکسٹائل سے متعلقہ منسٹری کی درآمدات پر رعایت فراہم کی جائے گی۔ برآمدات بڑھانے کیلئے کیلئے ملکی تاریخ کا یہ سب سے بڑا پیکیج ہے جس سے تجارتی حجم میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے طویل مشاورت کے بعد اس پیکیج کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے وزیراعظم نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اجلاسوں میں مشاورتی عمل کے تحت اس پیکیج کو حتمی کیا ہے۔








