اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ پر اخراجات کا حجم 2030 تک 215 بلین …
ترکیہ کے ساتھ سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ پر اخراجات کا حجم 2030 تک 215 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اہم شعبوں کے حوالے سے 4 اقتصادی زونز شروع کر دئیے ہیں۔سعودی وزیر سرمایہ کاری نے بتایا کہ ترکیہ میں سعودی عرب کی ایک ہزار 140 کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور ہم نے 390 ترک کمپنیوں کو مملکت میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں ایک ایسے وقت میں اضافہ متوقع ہے جب دونوں ممالک اپنے درمیان تبادلے کے حجم کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دیکھ رہے ہیں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی ترک بزنس کونسل کے اجلاسوں کے دوران توقع ہے کہ کان کنی، توانائی، صحت کی دیکھ بھال، غذائیت، زراعت، رئیل سٹیٹ، تعمیرات اور سیاحت سمیت اقتصادی شعبوں میں 10 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔








