اسلام آباد ۔11جنوری(اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے قلات کو فراہم کی جانے والی 87 فیصد گیس چوری ہو رہی ہے‘ جب تک گیس چوری کا مسئلہ حل نہیں ہوگا پائپ لائنیں بچھانے اور گیس کی فراہمی بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر اشوک کمار ‘ عثمان کاکڑ اور میر کبیر کے توجہ …
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا میں توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔11جنوری(اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے قلات کو فراہم کی جانے والی 87 فیصد گیس چوری ہو رہی ہے‘ جب تک گیس چوری کا مسئلہ حل نہیں ہوگا پائپ لائنیں بچھانے اور گیس کی فراہمی بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر اشوک کمار ‘ عثمان کاکڑ اور میر کبیر کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں قلات کی گیس کی طلب ایک ایم ایم سی ایف ڈی اور موسم سرما میں تین ایم ایم سی ایف ڈی ہوتی ہے۔ اس وقت کوئٹہ سے 12 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے لیکن قلات تک صرف دو ایم ایم سی ایف ڈی گیس پہنچ رہی ہے اور جس علاقے سے بھی گیس پائپ لائن گزرتی ہے اس سے گیس چوری کی جارہی ہے۔ نومبر میں 162 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔ جس میں سے میٹرز کے ذریعے صرف 20 ہزار مکعب فٹ گیس فراہم ہوئی۔ اور اس طرح 87 فیصد گیس چوری کرلی گئی۔








