اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عمل پیرا ہے جبکہ ماضی میں ایسا نہیں تھا، پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور بحیثیت مسلمان …
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے،وفاقی وزیرسردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عمل پیرا ہے جبکہ ماضی میں ایسا نہیں تھا، پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور بحیثیت مسلمان بھی یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”لائیو ایٹ فائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 1973ءکے آئین میں بھی اقلیتوں کو ان کے حقوق برابر دئیے جانے کا کہا گیا ہے جبکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی جب پاکستان بنایااور اپنی تقریر میں یہ بات واضح طور پرکہی تھی کہ یہ ملک اب بن گیا ہے اور یہ سب کا ہے اور یہاں ہر مذہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی ہے۔








